بدھ، 3 جولائی، 2013

Aaj Kuch Apny Bary mein

،اسلام و علیکم
بھائی  نے  کہا کے  کچھ مزید  کیوں نہیں لکھا  تو میں نے سوچا کے بھا ی ٹھیک کہ رہے ہیں اب اگر ابتدا کی ہے تو سلسلہ ٹوٹنا نہیں چاہیے 
سو  آپ کی خدمت میں پھر حاضر ہوں 
آج کچھ اپنے بارے میں 

میرا نام محمّد عمران  ہےاور گھر والے، دوست احباب پیار،غصے یا جلدی میں مانی، امو، عمی  اور مان بھی کہتے ہیں.  تعلق اسلام آباد سے ہے. تعلیم بھی اسلام آباد میں ہی حاصل کی. ان دنوں متحدہ عرب امارات میں نوکری کر رہا ہوں 
لکھنے کا شوق تو ہے مگر تسلسل باقی رکھنا کافی مشکل ہو جاتا ہے . اس کی ایک وجہ تو طبیعت کی سستی اور کاہلی ہے  اور دوسری وجہ یہ ہے کہ جب بھی لکھنے بیٹھو خیالات ایسے تتربتر ہو جاتے ہیں جیسے بچپن میں ہم کام کے وقت ہوتے تھے 
ویسے ابھی تک تو میں اس پورے بلاگ کے سلسلے کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں . جب کچھ دماغ میں بیٹھ گیا تو شاید    گفتار اور رفتار دونوں میں تیزی آجاے

اگر ہو سکے تو کوئی بھائی / بہن  ذرا رہنمائی کر دے ، کہ  دوسرے بلاگ کیسے دیکھے جا سکتے ہیں، اور پوسٹ کا عنوان اردو میں کیسے لکھا جا سکتا ہے   وغیرہ وغیرہ 

وسلام 

محمّد  عمران 



اتوار، 23 جون، 2013

اسلام و علیکم

اسلام و علیکم  ابتدا ہے الله سبحانہ کے عظیم نام سے جو الرحمٰن الرحیم ہے.
آج بہت دن کے بعد لکھنا کافی عجیب سا لگ رہا ہے . لیکن اچھا بھی لگ رہا ہے . آج کے بلاگ میں کچھ زیادہ نہیں لکھنا بس ابتدا کرنی تھی سو وہ ہو گئی .
آج بس اتنی دعا ہے کہ یا الله ہم پر رحم فرما. اور ہمارے  ملک کی حفاظت فرما.

الله ہم سب کو آسانیاں عطا فرماتے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرماتے  (آمین )

محمّد عمران