بدھ، 14 اگست، 2013

میرا پیارا پاکستان

میرا پیارا پاکستان

آج ١٤ اگست ہے. میرے پیارے پاکستان کی سالگرہ! لوگ کہتے تھے یہ ملک ٦ ماہ بھی خود نہیں چل سکتا یہ ہم سے واپس آنے کی بھیک مانگے گا، ہمارے جوتشی کہتے ہیں پاکستان کے ستارے ٹھیک نہیں ہیں یہ ٥٠ سال سے پہلے ختم ہو جاۓ گا، وغیرہ وغیرہ. مگر آج ٦٦ سال گزر جانے کے بعد بھی یہ ملک الله کے فضل سے قائم ہے اور انشاللہ قیامت تک قائم رہے گا. ہاں البتہ ایک فتح مبین کا وعدہ ہے جو پورا ہونا باقی ہے جو انشاللہ ضرور پورا ہوگا اور لگ رہا ہے بہت جلد ہو جاۓ گا. آج ایک دوست نے ہندوستان کے عزائم پر ایک پوسٹ شیر کی تو ہمارے اپنے پاکستانی دوست انکو ڈرانے لگے کچھ سمجھانے لگے ایسی باتیں نہیں کرتے جنگ ہوئی تو یہ ہو جاۓ گا وہ ہو جاۓ گا.

مجھے ان کی باتیں پڑھ کر قرآن کی کچھ آیات یاد آگئیں. جن میں مسلمانوں سے کہا گیا ہے کہ منافق کبھی بھی تمہارا ساتھ نہیں دیں گے اور ہمیشہ تمھیں جہاد سے دور رکھنے کہ لیے تمہارے مال اور اولاد کا لالچ اور ڈر سناتے رہیں گے . 
جنگ یا جہاد سے جب بھی مسلمان بھاگا تب تب اسلام پر زوال آیا اور جب جب ہمیں محمد بن قاسم، طارق بن زیاد، صلاحدین ایوبی، ملے اور انہوں نے جہاد کیا تو ہم نے اسلام کو بڑھتے ہوے دیکھا. 

اس لیے میرے مسلم بھائیو جہاد سے انکار مت کرو اور جب حکم آجاۓ تو اپنی جان قربان کرنے کے لیے آگے بڑھو. کیونکہ موت تو کسی وقت اور کسی بھی جگہ آ سکتی ہے تو اس سے بہتر کون سی موت ہو گی جو الله کی راہ میں آ ے

بدھ، 3 جولائی، 2013

Aaj Kuch Apny Bary mein

،اسلام و علیکم
بھائی  نے  کہا کے  کچھ مزید  کیوں نہیں لکھا  تو میں نے سوچا کے بھا ی ٹھیک کہ رہے ہیں اب اگر ابتدا کی ہے تو سلسلہ ٹوٹنا نہیں چاہیے 
سو  آپ کی خدمت میں پھر حاضر ہوں 
آج کچھ اپنے بارے میں 

میرا نام محمّد عمران  ہےاور گھر والے، دوست احباب پیار،غصے یا جلدی میں مانی، امو، عمی  اور مان بھی کہتے ہیں.  تعلق اسلام آباد سے ہے. تعلیم بھی اسلام آباد میں ہی حاصل کی. ان دنوں متحدہ عرب امارات میں نوکری کر رہا ہوں 
لکھنے کا شوق تو ہے مگر تسلسل باقی رکھنا کافی مشکل ہو جاتا ہے . اس کی ایک وجہ تو طبیعت کی سستی اور کاہلی ہے  اور دوسری وجہ یہ ہے کہ جب بھی لکھنے بیٹھو خیالات ایسے تتربتر ہو جاتے ہیں جیسے بچپن میں ہم کام کے وقت ہوتے تھے 
ویسے ابھی تک تو میں اس پورے بلاگ کے سلسلے کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں . جب کچھ دماغ میں بیٹھ گیا تو شاید    گفتار اور رفتار دونوں میں تیزی آجاے

اگر ہو سکے تو کوئی بھائی / بہن  ذرا رہنمائی کر دے ، کہ  دوسرے بلاگ کیسے دیکھے جا سکتے ہیں، اور پوسٹ کا عنوان اردو میں کیسے لکھا جا سکتا ہے   وغیرہ وغیرہ 

وسلام 

محمّد  عمران 



اتوار، 23 جون، 2013

اسلام و علیکم

اسلام و علیکم  ابتدا ہے الله سبحانہ کے عظیم نام سے جو الرحمٰن الرحیم ہے.
آج بہت دن کے بعد لکھنا کافی عجیب سا لگ رہا ہے . لیکن اچھا بھی لگ رہا ہے . آج کے بلاگ میں کچھ زیادہ نہیں لکھنا بس ابتدا کرنی تھی سو وہ ہو گئی .
آج بس اتنی دعا ہے کہ یا الله ہم پر رحم فرما. اور ہمارے  ملک کی حفاظت فرما.

الله ہم سب کو آسانیاں عطا فرماتے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرماتے  (آمین )

محمّد عمران